تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )دفتر جماعت اسلامی تونسہ میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی ، اس موقع پر نائب امیر ضلع جماعت اسلامی رشید اختر امیر جماعت اسلامی تونسہ صادق کریم ، صدر شباب ملی ڈیرہ غازیخان محمد معین احمد ، اعظم خان کھوسہ ، ساجد حسین کھوسہ ، محمد سلیم شہزاد ، محمد زبیر و دیگر ارکان و کارکنان نے شرکت کی جس میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )سانحہ پشاور کے لئے بستی سونرہ میں خصوصی دعاکی گئی اور شہید ہونیوالے طالب علموںکےلواحقین سے اظہار ہمدردی کیا گیا اور کہاکہ ان معصوم بچوں کو شہید کرنے والے درندے ہیں دعا میں حافط سعید احمد ، ڈاکٹر محمد اطہر مجید ، عبدالغفور سیال ، ملک فاروق ، مدثر مجید ، موسیٰ خان و دیگر نے شرکت کی اور حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top