تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )میلاد کمیٹی تونسہ و شادن لْنڈ کا اجلاس زیر سید غلام دستگیر شاہ بخاری منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد کارکنان ،حفاظ کرام، علماء ،طلباء اور عوام نے شرکت کی اجلاس میں سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے قرآن خوانی کی گئی اجلاس کے شرکاء سے غلام اکبر خان لغاری ،محمد شہاب الدین نقشبندی ،مولانا عبدالماجد ،حافظ قدیر ،حافظ غلام شبیر حافظ ربنواز نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سانحہ پشاور دنیا کے مسلمان ممالک میں سب سے بڑا بد ترین واقعہ ہے کیونکہ اس سے قبل کسی بھی مسلم ملک میں ایسا واقعہ نہیں ہوا اورمعصوم بچوں کو اس طرح ٹارگٹ کرکے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بادشاہی کا خوا ب دیکھنے والے دہشت گردوں کے خلاف کوئی نرم گوشہ نہ رکھا جائے کیونکہ یہ سفاک اور ظالم گروہ اسلام کے نام کو دنیا بھر میں بدنام کررہے ہیں اجلاس میں ماہ ربیع الاول کی حوالے سے محافل میلاد کے پروگراموں اور بارہ ربیع الاول کے جلوس سے بارے میں روٹس کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اس سے قبل نوری جامع مسجد چوکی والہ تا مرکزی دفتر میلاد کمیٹی تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اجلاس میں حافظ صابر ،صابر فقیر ،حاجی محمد رمضان ،محمد اعظم ،شوکت حسین خادم حسین ،حافظ الطاف حسین حافظ نصیر احمد ودیگر نے شرکت کی۔
تونسہ شریف (نامہ نگار)سجادہ نشین تونسہ شریف، پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور خواجہ عطاء اللہ خان نے کہاکہ میں چاروں صوبوں میں رہنے والے مریدین کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ پاک افواج کا مکمل ساتھ دیں یہ بات انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ جو سیاسی پارٹیاں فوج کے آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کنفیوژن پیدا کرتی تھیں کہ ہماری جنگ نہیں ان باتوں سے لوگوں کی رائے کو تقسیم کردیتے ہیں ، اتنے بڑے سانحہ کے بعد اب یہ جماعتیں لوگوں کو پاکستان کی جنگ کہہ رہے ہیں ، تو ان کے لئے میں یہ کہوں گا کہ وہ شرم سے ڈوب مریں اور قوم سے معافی مانگیں ، خواجہ عطاء اللہ خان نے کہاکہ عمران خان شرم کا لفظ دوسروں کے لئے استعمال کرتا تھا ، اس بیان پر اسے بھی شرم آنی چاہئے ، جوکہ انہوں نے کہاتھاکہ میری حکومت ہوتی تو فوج کو آپریشن نہ کرنے دیتا ۔
تونسہ شریف (نامہ نگار)انصاف خدمت کمیٹی کے صدر شکیل خان ہوتانی اور سجاد خان گاذر نے کہاکہ تونسہ میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ موجودہ حکومت کی نااہلی ہے ۔ ہم بہت جلدبجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف انڈس ہائی وے پر دھرنا دینگے
تونسہ شریف -بجلی  گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف انڈس ہائی وے پر دھرنا دینگے  -شکیل خان ہوتانی
۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تونسہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے ۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top