تونسہ شریف : حکومت پنجاب سکولوں کی تعمیر پر 4کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کریگی ، سردار امجد فاروق کھوسہ

تونسہ شریف : حکومت پنجاب سکولوں کی تعمیر پر 4کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کریگی ، سردار امجد فاروق کھوسہ

تونسہ شریف (نامہ نگار) حکومت پنجاب نے این اے 171میں سکولوں کی تعمیر پر 4کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرے گی ، یہ بات ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے بتایاکہ حکومت پنجاب نے میری سفارش پر گورنمنٹ ہائی سکول مٹھوان میں مزید کلاس روم تعمیر کرنے کیلئے پچاس لاکھ 60ہزار روپے ، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بغلانی کی عمارت کے لئے 73لاکھ 76ہزار روپے ، ایلیمنٹری سکول ٹبہ امام کیلئے 12لاکھ 53ہزار روپے ، پرائمری سکول پیروالہ کی عمارت کی تعمیر کیلئے 32لاکھ 93ہزار روپے ، ہائی سکول بوائز گجوجی میں مزید کلاس روم تعمیر کرنے کیلئے 24لاکھ 65ہزار روپے ، پرائمری سکول جوگیانی کی تعمیر پر 29لاکھ 70ہزار ، پرائمری سکول بخشا ڈیوالہ کی عمارت پر 32لاکھ 92ہزار ، پرائمری سے مڈل سکول عیسن والا کی عمارت پر 53لاکھ 40ہزار روپے ، ایلیمنٹری سکول چھابری کی تعمیر پر 44لاکھ 84ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے ، اس خصوصی گرانٹ سے اضافی کلاس روم ، چار دیواریاں بھی تعمیر کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت این اے 171میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت ، پختہ روڈ، پینے کے صاف پانی کی سکیموں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، اس کے علاوہ تحصیل تونسہ میں 35دیہاتوں میں اضافی بجلی فراہم کی جارہی ہے ، تونسہ شہر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کیلئے 12نئے ٹیوب ویل لگائے جائیں گے ۔ دریں اثناء دائرہ شاہ ، ناڑی جنوبی ، ریتڑہ ، نتکانی کے مختلف وفود نے ممبر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور اپنے علاقہ کے مسائل بیان کئے ، اس موقع پر پیر بشیر جعفر ، خواجہ خضر محمود ، اختر خان تنگوانی ، مولانا طالب حسین نظامی ، غلام حسین خان لاشاری بھی موجود تھے ۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top