تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )سابق ناظم وہوا سردار الطاف حسین کھتران ، حاجی بشیر مور ، سابق نائب ناظم ریتڑہ ظفر لشاری ، زبیر احمد ملکانی نے ایک بیان میں کہاکہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان اور علاقہ کی معروف شخصیت سردار محمد اکرم خان ملغانی کی خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی کی حمایت خوش آئند ہے ، اور ان کی حمایت سے حلقہ پی پی 240کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن پی پی 240میں امیدوار خواجہ حافظ محمد داؤد سلیمانی کی حمایت کرکے ان کی کامیابی کیلئے راہ ہمورار ہوگئی
وہوا- سرداراکرم ملغانی کی خواجہ داؤد کی حمایت خوش آئند ہے-سردار الطاف حسین کھتران
، دونوں معززین نے کہا کہ خواجہ محمد داؤد سلیمانی نے اپنے سابقہ دور میں بھی علاقہ میں ترقیاتی کام کرائے تھے اور اب بھی انشاء اللہ ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوکر علاقہ میں ترقیاتی کام کرائیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے حلقہ پی پی 240کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے انشاء اللہ علاقہ کے عوام اس مرتبہ منڈھی مار سیاستدانوں کو مسترد کرکے خواجہ محمد داؤد سلیمانی کو سترہ جنوری کو کامیاب کرائیں گے ۔

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top