تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر ) خدمت گروپ کے صدر حافظ محمد حسین ، حاجی احمد خان بزدار ، جماعت اسلامی کے راہنما حاجی محمد اسماعیل خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ ای ڈی او ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان نے اساتذہ کی بے عزتی کی ہے ، ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ جو اساتذہ ای ڈی او کی میٹنگ میں شریک ہوئے انہیں اپنے اپنے ہیڈماسٹروں نے نمائندگی کیلئے بھیجا تھا ای ڈی او کا غصہ ہیڈماسٹروں پر جائز ہے اساتذہ کو کھڑے رہنے کا حکم دینا اور پھر انہیں میٹنگ روم سے باہر چلے جانے کا حکم دینا غیر اخلاقی ہے ، اساتذہ ہمارے معاشرے کا فخر ہین ، ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت میں ان کا اہم کردار ہے ، جن اساتذہ کو محکمانہ میٹنگ سے باہر نکالا گیا ان کا گریڈ بھی ہیڈماسٹروں کے برابر ہے ، سینئر ہونے کی وجہ سے بعض اساتذہ کو ہیڈ ماسٹر بنایا گیا انہوں نے کہاکہ ای ڈی او ایجوکیشن کو اساتذہ سے معافی مانگنی ہوگی ورنہ ان کے خلاف کلمہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )تونسہ کے علاقہ جاوید آباد میں ایف ایم سی کے زیر اہتمام زرعی سیمینار منعقد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن ڈیرہ غازیخان چوہدری محمد ارشاد نے کاشتکاروں کو گندم کو بہتر پیدوار سے متعلقہ امور بروقت نمٹانے اور جڑ ی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر زور دیا ہے ، اس موقع پر دیگر زرعی ماہرین ڈاکٹر امجد خان ، زراعت آفیسر اعجاز احمد قیصرانی ، زراعت آفسیر سجاد حسین ، زرعی منیجر ایف ایم سی اور حبیب حسین سیلز آفیسر ایف ایم سی نے بھی فی ایکڑ زیادہ پیدوار کے حصول سے متعلق اہم امور مثلا بروقت آبپاشی ، کھادوں کا متوازن استعمال ، جڑی بوٹیوں کی بروقت اور اسکی امادیت بارے کاشتکاروں کو آگاہ کیا گیا یہ سیمینار ایف ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے مثالی کاشتکار اطہر جنید خان نتکانی کے ڈیرے منعقد ہوا ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )تونسہ کے سماجی کارکن سجاد حسین پپا نے ایک بیان میں کہاکہ تونسہ کے صوبائی حلقہ پی پی 240کے ضمنی ہونیوالے الیکشن میں ایم این اے سردار امجد فاروق کھوسہ کا حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوگا ، انہوں نے کہاکہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ بھی ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کی سفارش پر جاری کی جائے گی ، سجاد حسین پپا نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ۔
تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )پیپلز ایگرو ٹریڈر کے ایم عامر اریب نے کہاکہ تھر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت ملکر ترقی کے اقدمات کرنے چاہئیں ، وطن عزیز میں پیٹرولیم کی قیمتوں کا تعین بین الاقوامی عالمی منڈی کے مطابق ہونا چاہئے ، عالمی منڈی میں پیٹرولیم کی قیمتیں پچھلے سالوں میں 56.45ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی جس کے مطابق اندرون ملک پیٹرول کی قیمت 56روپے فی لیٹر بنتی ہے ، جبکہ اس وقت 85روپے فی لیٹر ہے ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ، بین الاقوامی عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کی وجہ سے پی آئی اے عمرہ کے کرایوں میں کمی کرے ، گیس کے نرخوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ، وہوا کے پرائمری ، ایلمنٹریاور ہائرسیکنڈری سکولز کی چار دیواریاں قائم کرنے کی اپیل کی گئی ، عالمی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تقریبا 105ٹریلین کیوبک فٹ شیل گیس ذخائر موجود ہیں حکومت اور پوزیشن جماعتوں کو ملکر توانائی کے بحران کے حل کیلئے کوششیں کرنی چاہئیں ۔
حلقہ پی پی 240ضمنی الیکشن
ڈپٹی الیکشن آفس ڈیرہ میں 16امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں  ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 240کیلئے آج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تک خواجہ داؤد سلیمانی ‘شمعونہ عنبرین، بیرسٹر امام بخش قیصرانی
BN
،ذوالفقار خان ملغانی ایڈوکیٹ ‘رحمت اللہ ڈونہ ایڈوکیٹ اور زاہد عاصم ، جاویداقبال خان قیصرانی ‘سردار وسیم رضا تنگوانی ‘ سردار ممتاز احمد بھٹو ‘ڈاکٹر گل محمد قیصرانی ، ‘ سردار ایوب خان قیصرانی ‘ سردار قیصر وسیم قیصرانی ‘ ریاض خان قیصرانی ‘ راحیل اجمل لغاری ‘ عابد بکھائی اور سردار اعجاز خان کھتران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top