تونسہ شریف (تحصیل رپورٹر )ن لیگ ڈیرہ غازیخان کے ڈویژنل کوارڈی نیٹر اور سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار میربادشاہ قیصرانی نے کہاکہ 17جنوری کے ضمنی الیکشن میں پی پی 240سے ہمارا امیدوار نصر بلوچ ہوگا ،
یہ بات انہوں نے تونسہ میں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ پہلے کی طرح اب بھی مفادپرستوں کو عبرتناک شکست ہوگی ، انہوں نے کہاکہ صوبائی صوبائی حلقہ پی پی 240میں جب بھی الیکشن ہوں گے انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی ، کیونکہ پیشہ وار سیاستدانوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

0 comments:
Post a Comment