ڈیرہ غازیخان ( ).ڈی سی او ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے تونسہ کا دورہ کیا .مختلف سکول ، مراکز صحت کا معائنہ اور پٹرول پمپوں پر نئے نرخنامے چیک کیے . آر ایچ سی کالا میں آپریشن تھیٹر لاک ہونے اور چابی سیکنڈ شفٹ عملہ کے پاس ہونے جبکہ لواحقین کی طرف سے فیس وصول کرنے کی شکایت پر عملہ کی سرزنش کرتے ہوئے ای ڈی ا و ہیلتھ کو تحقیقات کا حکم دیا . نو تعمیر شدہ عمارت کا فرش بیٹھنے اوردیواروں میں دراڑیں پڑنے پر محکمہ صوبائی تعمیرات کو ٹھیکیدار سے ریکوری کرنے اور ضروری کارروائی کے احکامات جاری کیے. ڈی سی او نے ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ میں آئی سپیشلٹ ، خاکروب اور دیگر اسامیاں پر نہ ہونے پر ایم ایس سے رپورٹ طلب کی

Advertisement

0 comments:

Post a Comment

 
Top