تونسہ شریف : ضمنی الیکشن پی پی 240، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
تونسہ شریف (نامہ نگار)17جنوری کو پی پی 240کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے 16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ، ریٹرننگ آفیسر رانا عبدالغفار کی عدالت میں خواجہ محمد داؤدخان سلیمانی اور مسز شمعونہ بادشاہ قیصرانی نے ایک دوسرے پر نااہلی کے الزامات لگائے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ، اب مسز شمعونہ بادشاہ قیصرانی ، خواجہ محمد داؤد خان سلیمانی ، بیرسٹر سردار امام بخش خان قیصرانی کے درمیان براہ راست زور دار مقابلہ ہوگا

، کاغذات منظور ہونے پر قیصرانی قبائل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سردار میربادشاہ قیصرانی نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ میں نے جو عدالت عظمیٰ سے حکم امتناعی کی درخواست دائر کی تھی اسے واپس لے رہا ہوں اب براہ راست مقابلہ عوام کے درمیان ہوگا ، انہوں نے کہاکہ پہلے کی طرح 17جنوری کو بھی مخالف امیدواروں کو شکست کا سامنا ہوگا ، کوٹ قیصرانی ، ٹبی قیصرانی ، وہوا میں مسز شمعونہ بادشاہ قیصرانی کے حق میں جلوس بھی نکالے گئے
0 comments:
Post a Comment